چینی کمپنی کا 25 دن بیٹری بیک اپ دینے والا سستا فون لانچ

28  مارچ‬‮  2022

ویوو کی ذیلی کمپنی آئی کیو او او نے 25 دن بیٹری بیک اپ کا حامل فون مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

فیچراوراسمارٹ فون کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق اس نئے ماڈل کوآئی کیو اواویو5 ایکس کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔

5 ہزارایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری کے ساتھ متعارف کرائے گئے اس ماڈل کے بارے میں کمپنی کا دعوی ہے کہ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ کرنے والے اس فون کی بیٹری 25 دن 16 گھنٹے تک کا اسٹینڈ بائی بیک اپ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تاہم مسلسل گیم کھیلنے پریہ دس گھنٹے تک کا بیک اپ فراہم کرتی ہے۔

اس کم بجٹ 4 جی فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 680 چپ سیٹ کے ساتھ اینڈروئیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔اس چینی ساختہ فون میں 60 ہرٹز کے معیاری ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.5 انچ کا ایل سی ڈی پینل ڈسپلے دیا گیا ہے۔

آئی کیواواویو5 ایکس کے نمایاں فیچرز

آئی کیواواویو5 ایکس میں 1600x 720 پکسلزریزولیشن ڈسپلے کے ساتھ دو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔جس میں مرکزی کیمرا 13میگا پکسلزاورسیکنڈری کیمرا ڈیپتھ سینسرکے ساتھ 2 میگا پکسلزکا ہے۔سیلفی اورویڈیوکالزکے لیے8 میگاپکسلزکیمرے کوفرنٹ اسکرین میں موجود واٹرڈراپ نوچ کے اندردیا گیا ہے۔پولی کاربونیٹ باڈی کے ساتھ فون کولاک اوران لاک کرنے کے لیے پاوربٹن کے ساتھ فنگرپرنٹ سینسردیا گیا ہے۔آئی کیواواویو5 ایکس کودیدہ زیب رنگوں پولربلیواوراسٹاربلیک کے ساتھ دوویریئنٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔4 جی بی ریم اور128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کو899 جینی یوآن (25 ہزار800 پاکستانی)، جب کہ 8 جی بی ریم اور128 جی بی اسٹوریج والے ویر یئنٹ کو1 ہزا ر99 یو آن (31 ہزار500 پاکستانی ) میں فروخت کے لیے چین میں پیش کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved