سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی آن لائن کے مطابق ٹوئٹر کے ہزاروں کی تعداد میں سارفین کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ صارفین میں 56 فیصد کے مطابق ویب سائٹ استعمال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے،37 فیصد صارفین نے بتایا کہ ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جبکہ 7 فیصد کے مطابق ٹوئٹر فیڈ میں خرابی دیکھی جارہی ہے۔
Twitter is DOWN: Social media app crashes for thousands of users around the world https://t.co/Y9ZXV07TwL pic.twitter.com/q9vnFbCCs5
— Daily Mail Online (@MailOnline) March 28, 2022
اطلاعات کے مطابق تقریباً دو گھنٹوں بعد کچھ مایوس صارفین نے ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد بندش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پاکستان میں ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی کوئی خاص شکایات سامنے نہیں آئیں۔
یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ فروری میں بھی ٹوئٹر کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھی میں ہزاروں صافین کو دشواری پیش آئی تھی۔