پاکستان کرکٹ بورڈنے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈیول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی
PCB announces schedule of West Indies ODIs#PAKvWI pic.twitter.com/JR1dPvnTM5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 28, 2022
یہ ون ڈے سیریز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھی، تاہم، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے باہمی رضامندی کے ساتھ کوویڈ 19 کے پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد اس سیریز کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے