اینڈروئیڈ فون بنانے والی دنیا کی مقبول ترین کمپنیوں میں سے ایک سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے ایک اور نئے فائیو جی ماڈل’ گلیکسی اے 23 ‘ کو لانچ کردیا ہے۔
جی ایس ایم ارینا کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 23 میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری کے ساتھ 6.6 انچ کی ایل سی ڈی اسکرین دی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 23 میں اینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کی اسکن حال ہی میں متعارف کرائے گئے فلیگ شپ ماڈل کی طرح One UI 4.1 کے ساتھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلیکسی اے 23 میں اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ 6.6 انچ کی فل ایچ ڈی ایل سی ڈی اسکرین دی گئی ہے جو کہ 1080×2408 پکسلز ریزولیشن کے ساتھ اچھا ڈسپلے فراہم کرتی ہے۔سام سنگ گلیکسی اے 23 میں چار کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی کیمرا 50 میگا ہکسلز، سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ 5 میگا پکسلز، تیسرا کیمرا میکرو لینس کے ساتھ 2 میگا پکسلز جب کہ چوتھا کیمراڈیپتھ سینسر کے ساتھ دو میگا پکسلز کا دیا گیا ہے۔
ویڈیو کالنگ اور سیلفی کے لیے سامنے کی طرف 8 میگا پکسلز کا کیمرا دیا گیا ہے۔گلیکسی اے 23 کو دو ویریئنٹ 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔اسٹوریج میں اضافے کے لیے علیحدہ سے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ دی گئی ہے، جسے ایک ہزار جی بی( ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتاہے۔فون کو لاک اور ان لاک کرنے کے لیے سائیڈ پر فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ دیگر سینسرز میں ایکسیلیرو میٹر، جائرو اسکوپ، جیو میگنیٹک، ورچوئل لائٹ اور ورچوئل پراکسیمیٹی سینسرز شامل ہیں۔سام سنگ گلیکسی اے 23 کو چار دیدہ زیب رنگوں بلیک، لائٹ بلیو، اورنج اور سفید میں بھارت میں مارکیٹ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 19ہزار 499 بھارتی (46 ہزار500 پاکستانی) پر پیش کیا گیا ہے۔جب کہ 8 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 20ہزار 999 بھارتی روپے (50 ہزار پاکستانی) میں لانچ کیا گیا ہے۔