مصر میں برائٹ سٹار 2021ء فوجی مشقوں کا اختتام، پاکستانی دستے کی 2009ء کے بعد پہلی بار شرکت

19  ستمبر‬‮  2021

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے دستوں نے 2009ء کے بعد پہلی بار اس میں شرکت کی۔

پاکستان کے علاوہ برطانیہ،  مصر، امریکہ،فرانس، اٹلی،  سپین، متحدہ عرب امارات، اردن، سعودی عرب،تیونس،  بحرین، کویت،عراق، نائیجیریا، تنزانیہ،  کینیااور قبرص کے فوجی دستوں نے حصہ لیا جبکہ سوڈان، مراکش، کینیا، اٹلی، سپین، برطانیہ، یونان، کویت بھی مشق کا حصہ تھے۔ پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور انجینئر ان چیف نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

دو ہفتے جاری رہنے والی فوجی مشقوں کا مقصد ہائبرڈ جنگوں، خطے کا استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے جوائنٹ آپریشن اور تکنیکی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنا تھا۔  مشقوں میں شریک ممالک نے پاکستانی دستے کی مہارتوں کی تعریف کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved