پاک آسٹریلیا سیریز کےبقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں، آسٹریلوی میڈیا

29  مارچ‬‮  2022

آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایشٹن اگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا  کا کہنا ہے کہ ٹیم آج کا میچ کھیلے گی، بقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایشٹن اگر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ایشٹن اگر سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 13 فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم کے ایک اسٹاف ممبر کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved