پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

29  مارچ‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے  ون ڈے کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرلیے۔

پاکستانی کپتان  نے آسٹریلیا کے خلاف  پہلے ون ڈے میچ میں اپنی اننگز میں 15واں رنز مکمل کیا جس کے بعد وہ4 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین ایشین پلیئر بن گئے۔

بابر اعظم نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ  ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز  مکمل کرنے والے پلیئر بھی بن گئے۔

اس  سے قبل ہاشم آملہ نے81 اننگز ، جو روٹ نے 91 اور  بھارت کے ویرات کوہلی نے 93 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 4ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

بابر سے قبل پاکستان سے تیز ترین 4ہزاررنز  محمد یوسف نے 110 اننگز میں بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بابر نے تین ہزار سے چار ہزار رنز کا سفر صرف 14 اننگز میں مکمل کیا۔

بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بابر اعظم 188 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی 20 کی عالمی رینکنگ کے سرفہرست کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved