بی بی سی نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصرے کرنے کے الزام کے بعد شو سے باہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پر کاؤنٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام لگایا گیا جس کے بعد میں پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس کی تصدیق کی تھی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کرکٹر مائیکل وان کو ریڈیو 5 اوربی بی سی کے وان شو سے باہر کردیا گیا ہے۔مائیکل وان نے ایشیائی کھلاڑیوں سے کہا کہ یہاں پر ان کے جیسے بہت ہیں اور ان جیسوں کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
بی بی سی کا کہنا ہے کہ انہیں اس ایک الزام کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کی مائیکل وان نے سختی سے تردید کی ہے لہٰذا ہم اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔بی بی سی کے مطابق جب سے مائیکل وان کو ذاتی طور پر نسل پرستی کے الزام میں ملوث کیا گیا ہے، وہ بی بی سی کے شو میں شامل نہیں ہوں گے جب کہ بی بی سی کے شو میں صرف موجودہ کرکٹ کے موضوع پر بات کی جائے گی البتہ بی بی سی مائیکل ون اور ان کی ٹیم سے رابطے میں رہےگا۔دوسری جانب مائیکل وان نے اس الزام کو خلاف توقع قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے۔