افغانستان میں چار خواتین کو ایک ساتھ قتل کیا گیا ہے، ہلاک ہونے والی خواتین میں انسانی حقوق کی ایک کارکن بھی شامل ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں ملوث دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خواتین کی چار لاشیں بھی برآمد کی لی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا، گرفتار شدہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں یہ اقرار کیا ہے کہ انہوں نے ہی مقتول خواتین کو اس گھر میں آنے کی دعوت دی تھی۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور یہ کیس عدالت میں بھی بھیج دیا گیا ہے اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔
ہلاک ہونے والی ایک ایک یونیورسٹی میں بطور لیکچرر ملازمت کرتی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خواتین کو ایک کال وصول ہوئی تھی اور انہیں یہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا کہ وہ ایک جہاز کے ذریعے افغانستان سے نکل سکتی ہیں۔ مقتول خواتین کو ایک خصوصی کار کے ذریعے لے جایا گیا تھا لیکن بعدازاں ان کی لاشیں ملیں ہیں۔
طالبان نے 4خواتین کے قاتل کو گرفتار کر لیا، سخت سزا دینے کا حکم
6
نومبر 2021