ملک میں کورونا وائرس کی وباء کو قابو میں کرنے کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو این سی او سی بند کیے جانے کی اطلاع دی۔وزیراعظم نے وبا سے نمٹنے کے لیے قومی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وبا کے نتیجے میں ہمارے کام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
Today, as NCOC closes down, I want to congratulate the NCOC team & it’s ldership for a professional, nationally-coordinated response to the pandemic. As a result our Covid response was recognised by int agenciies & people in the field as one of the most successful globally.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2022
سد عمر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی شرح مسلسل کم ہے اور ویکسی نیشن کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔
اسد عمر نے کورونا وبا کے دوران این سی او سی کی سربراہی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔