دوسرا ون ڈے،آسٹریلیا کا پاکستان کو 349 رنز کا ہدف

31  مارچ‬‮  2022

آسٹریلیا  نے دوسرا ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ بین مک ڈرموٹ 104 اور ٹراؤس ہیڈ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے جاری ہے جس میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے ، میچ میں آخری وقتوں میں ڈیو فیکٹر اہم ہوگا۔

پاکستانی ٹیم آج ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیم میں فخر زمان ، امام الحق، بابر اعظم ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعود شکیل ،شاہین آفریدی ، زاہد محمود ، وسیم جونئیر اور حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ ، میکڈرمٹ ، مارنوس لبوشین ، اسٹوئنس،کیمرون گرین ، ایلکس کیری، شان ایبٹ ، نیتھن ایلیس،ایڈم زمپا اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔

یاد رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں 88 رنز سے فتح کے بعد مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved