اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلےسیمی فائنل میں واپڈا نے آرمی کو 17کے مقابلے22 گول سے ہرا یا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ہائر ایجوکیشن نے سندھ کو 13کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دی۔
مردوں کے مقابلے میں واپڈا ، آرمی ، نیوی اور ہائرایجوکیشن ایجوکیشن کمیشن نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ پاکستان واپڈا نےمردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت لیے.اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ر محمد آصف زمان مہمان خصوصی تھے۔
جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں،سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 21 کے مقابلے میں 30 گول سے شکست دی جبکہ خواتین کے فائنل میں پاکستان واپڈا نے سندھ کو 14 کے مقابلے میں 28 گول سے شکست دی۔مردوں کے تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان ائیرفورس اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان ائیرفورس نے پاکستان نیوی کو 18 کے مقابلے میں 34 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔ اور اسی طرح چیمپئن شپ میں خواتین ایونٹ کا تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں پاکستان آرمی نے پنجاب کی ٹیم کو 14 کے مقابلے میں 23 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔