پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، 349 رنز کا بڑا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق اور بابر اعظم نے سنچریاں، فخر زمان نے نصف سنچری اسکور کی
آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 ویں اوور میں4 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ بین مک ڈرموٹ 104 اور ٹراؤس ہیڈ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی تیسری گیند پر کپتان ایرون فنچ کی وکٹ سے محروم ہوگئی جب شاہین شاہ آفریدی نے ان کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔
دوسری وکٹ کی شراکت میں گزشتہ میچ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ اور بین میک ڈرمٹ کے درمیان 162 رنز کی شان دار شراکت ہوئی اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں ۔