تہران میٹرو ٹرین معطل، سائبر حملے کا خدشہ

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایرانی میڈیا  رپورٹس کے مطابق آج ہفتے کی صبح تہران کے میٹرو ٹرین نیٹ ورک میں فنی  خرابی کی وجہ سےخلل پیدا ہوگیا جس کے نتیجے میں بعض ٹرینیں رک گئیں اور میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں کا شدید رش لگ گیا۔

آئی ٹی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تہران کا میٹرو ٹرین سسٹم ہیک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل ہوئی ہے، جبکہ تہران میٹرو نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل علی عبداللہ پور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے  کہ یہ مسئلہ تہران میٹرو کے کمپیوٹر کے نظام میں فنی خلل کے سبب پیدا ہوا ہے جس پر جلد قابو بھی پا لیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے دعوے کے برعکس عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے کئی میٹرو سٹیشنز ابھی تک معمول کے مطابق بحال نہیں ہو سکے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایران کے فیول سٹیشنز پر سائبر حملہ ہوا تھا جس کے بعد ملک بھر کے فیول سٹیشنز سے ایندھن کی فراہمی معطل ہو گئی تھی، ایرانی حکام نے ان سائبر حملوں کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد کی تھی۔ اس کے بعد ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی افواج سمیت دیگر حساس ویب سائٹس پر سائبر حملے کئے تھے جس کی وجہ سے اسرائیل کو کافی نقصان ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved