افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر خارجہ امیر خان متقی کارواں مہینے پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں طالبان حکومت کے سینئر وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کو درپیش دیگر بحرانوں سے نمٹنے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےبھی اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ کابل کا دورہ کیا تھا اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ یہ بھی واضح رہے کہ کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان حکومت کے کسی بھی سینئر رکن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔