پاکستان کا مقابلہ سیمی فائنل میں کس سے اور کب ہوگا؟

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہفتے کو سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے آخری دو میچز کھیلے گئے، دونوں ہی میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے کیوں کہ ان دونوں میچز کے نتائج نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کرنا تھا۔
پہلا میچ آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان تھا، آسٹریلیا نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو شکست دی تاہم اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی کنفرمیشن انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ پر منحصر تھی۔نگلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز کا اچھا ہدف دیا کہ وہ انگلینڈ 10رنز سے ہار گیا۔ورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔گروپ 1 میں تو یہ طے ہوچکا ہے کہ انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے تاہم گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے کے 3 میچز ابھی باقی ہیں۔اتوار کو گروپ 2 کے دو میچز ہیں ، پہلا میچ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہے جو پہلے ہی کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور ساتھ ہی بھارت کی قسمت کا فیصلہ بھی اسی میچ میں ہوجائے گا۔
اتوار کو دوسرا میچ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہے جو بظاہر رسمی کارروائی ہی معلوم ہوتی ہے شکست کی صورت میں پاکستان کی ممکنہ طور پر پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ سکتی ہے البتہ سیمی فائنل میں اس کی جگہ پکی ہوچکی ہے۔ گرین شرٹس جیت گئے تو سیمی فائنل میں پہنچنے والی وہ واحد ناقابل شکست ٹیم ہوگی۔
پاکستان کا سیمی فائنل میچ کس دن ہوگا؟
ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔
پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر میزبان ملک سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ دوسرا سیمی فائنل کھیلتا ہے یعنی اگر کسی بھی طرح بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا تو وہ دبئی میں 11 نومبر کو ہونے والا سیمی فائنل کھیلے گا (کیوں کہ وہ میزبان ملک ہے، بھارت میں کورونا کی وجہ سے ایونٹ یو اے ای میں ہورہا ہے) اور پاکستان پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابوظبی میں کھیلے گا۔
اگر میزبان ملک یعنی بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو دبئی میں گروپ 2 کی پہلی ٹیم گروپ 1 کی دوسری ٹیم سے اور ابوظبی میں گروپ 1 کی پہلی ٹیم گروپ 2 کی دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ یعنی اگر پاکستان نے گروپ میں ٹاپ کیا اور بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو پاکستان کا میچ آسٹریلیا سے 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved