بادشاہ ایک ہے جس کا نام بابر ہے

1  اپریل‬‮  2022

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔

شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے۔

شاداب نے ٹوئٹ  میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بولر زکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا جب کہ افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔

شاداب نے شائقین کو امید دلائی  یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی تھی۔

آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 اوورز میں4 وکٹوں پر حاصل کیا تھا، کپتان بابر اعظم 114 جب کہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved