نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے انتہائی اہم میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ 2 سے پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور امکان ہے کہ اس گروپ سے سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا دیتا ہے تو وہ رن ریٹ کی پیچیدگیوں میں پڑے بغیر دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

تاہم اگر افغانستان بلیک کیپس کے خلاف جیت جاتا ہے، تو بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مضبوط دعویدار ہوگا کیونکہ پیر کو اس کا آخری گروپ میچ میں نمیبیا سے مقابلہ ہوگا۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں جو بھارت کے خلاف ان فٹ ہونے کے سبب میچ نہیں کھیل سکے تھے۔واضح رہے کہ گروپ 2 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ،مجیب الرحمٰن، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، حامد حسن۔

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے-

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved