پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنالیے

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 10 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنالیے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچویں میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 10 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنالیے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان ٹیم کا مجوعی اسکور 59 رنز پر پہنچا تو فخر زمان 13 گیندوں پر 8 رنز بناکر کیچ آؤت ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی  سیمی فائنل میں پہنچ چکے  ہیں۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 2 میں نیوزی لینڈ رن ریٹ کی وجہ سے پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved