پی ٹی وی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

پی ٹی وی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر کے ساتھ کئے گئے کنٹریکٹ کے مطابق وہ مستعفی ہونے کی صورت میں اپنی 3 ماہ کی تنخواہ پی ٹی وی کو ادا کرنے اور کنٹریکٹ کے دوران کسی اور پروگرام میں شرکت نہ کرنے کے پابند تھے۔

نوٹس کے مطابق شعیب اختر نے پیشگی اطلاع کے بغیر دبئی جا کر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا، اس کے علاوہ آپ کی عدم موجودگی میں بھی پی ٹی وی کو بھاری مالی نقصان ہوا، جس کے ازالے کیلئے آپ 10 کروڑ روپے اداکریں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پی ٹی وی سپورٹس کے لائیو شو میں میزبان نعمان نیاز اور کرکٹ لیجنڈ کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار  واقعے کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی، ان کا کہنا تھا کہ بطور میزبان مجھے اس مشکل صورتحال کو سنبھالنا چاہیے تھا، آن ائیر جو کچھ ہوا وہ میری غلطی تھی جس پر میں شعیب اختر سے ایک بار نہیں ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔

دوسری جانب شعیب اختر نے بھی ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی قبول کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور اداروں کی عزت کیلئے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے۔ اس کے بعد بظاہر یہی لگ رہا تھا کہ یہ معاملات حل ہو جائیں گے لیکن پی ٹی وی کی طرف سے ہرجانے کے نوٹس نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved