سابق کپتان محمد حفیظ نےوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر کیا کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے,ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان زندہ آباد۔
اُنہوں نے وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان ہمیشہ سے حقیقی لیڈر ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دیا۔
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر محمد حفیظ نے کیا کہا؟
3
اپریل 2022