ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 190رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
اس سےپہلے دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز کے نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی۔دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 35تک پہنچایا لیکن اسی مرحلے پر رضوان وکٹ کیپر کو کیچ دے کر آوٹ ہو گے۔فخر زمان 8 رنز بناپائے اور حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے اینڈ سے بابراعطم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔بابر اعظم 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔