عمر گل کے بعد یونس خان بھی افغان بورڈ سے منسلک ہو گئے

3  اپریل‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ بورڈ اے سی بی کے ساتھ منسلک ہوگئے۔

ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان اور فاسٹ بولر عمر گل کی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یونس خان بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے، دونوں پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر پیر کو ابوظہبی روانہ ہوں گے جہان اس وقت افغانستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔

پاکستانی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد یونس خان پہلی بار کسی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بالر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے افغان بولرز کی جو بھی ممکن ہومدد کرسکوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved