روس کی پرم سٹیٹ یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ، 8 ہلاک 6 زخمی

20  ستمبر‬‮  2021

حملہ آور آج صبح پیدل ہی یونیورسٹی پہنچا اور فائرنگ کرنا شروع کر دی جسے دیکھتے ہی طلباء، اساتذہ اور سٹاف نے خود کو یونیورسٹی کی عمارت میں محصور کر لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں کچھ افراد کو جان بچانے کیلئے عمارت سے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کی شناخت اسی یونیورسٹی کے  18 سالہ طالبعلم کے نام سے ہوئی ہے۔


یاد رہے کہ روس میں رواں برس کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مئی میں روس کے شہر کازان میں ایک مسلح شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved