وزیراعظم ہاؤس نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل پانچویں جیت پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کیے گئےایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم پر فخر ہے کیوں کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایونٹ کی اب تک ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم الیون کو سیمی فائنل کے لیے بیسٹ آف لک کہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ انشااللہ ٹیم کو فتح ملے گی۔
Whole nation is proud of Team #Pakistan– the only team which is still invincible in #T20WorldCup 2021.
Best of luck for Semi finals Babar 11 (@babarazam258) 🏏
Insha'Allah it's coming home! #WeHaveWeWill#PAKvSCO pic.twitter.com/TYKcQ8gfc7
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 7, 2021
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے گروپ2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکی تھی۔
ورلڈکپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔ پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔