پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونیوالی بھارتی کشتی ضبط، ماہی گیر گرفتار

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان میرین سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے ایکسکلوزو معاشی زون میں 8 ناٹیکل میل کے فاصلے پر غیر قانونی پاکستان کی سمندری حدود  میں داخل ہونیوالی بھارتی کشتی  اور ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پاکستان کی میرین سکیورٹی ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 نومبر کو غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث بھارتی کشتیوں کو دیکھا گیا، بھارتی کشتیاں پاکستانی ایکسکلوزو معاشی زون میں 8 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھیں۔پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں کو واپس موڑ دیا گیا تھا تاہم ہدایات پر عمل نہ کرنے والی پدمنی کوپا نامی کشتی کو قبضے میں لے کر بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا، پکڑی جانے والی کشتی کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشتی کے عملے میں بھوپت بابو (ناخدا)، سنجے شیدوا، کشور مشیا، نیریندر بوجاد، اجے ووڈو، سنتوش اور رامو بوجاد شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved