بھارتی کرکٹ بورڈ کی ویرات کوہلی کو ٹیم سے نکالنے کی تیاریاں

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باعث بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کپتان ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی کے ساتھ ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے بھی ہٹادیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں خراب  کارکردگی کے بعد شائقین کے ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بالخصوص ویرات کوہلی کی کارکردگی سے ناخوش ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کرکٹ فارمیٹ کی کپتانی سے علیحدگی کا فیصلہ تو خود ہی کر چکے ہیں، لیکن انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ اس کیلئے طریقہ کار یہ طے کیا جائے گا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اعلان کرے گا کہ آئندہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیمز کے کپتان الگ نہیں ہوں گے، اور اس طرح ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی روہت شرما کو بنا دیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے کل کے اجلاس میں  نیوزی لینڈ کے ساتھ بھارت کی دوطرفہ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جس کی قیادت روہت شرما کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوہلی کو صرف ٹیم کی کپتانی سے نہیں ہٹایا جا ئے بلکہ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے۔ کوہلی کے علاوہ  محمد شامی، بھمرا، کے ایل راہول، ایشون، ریشب پنت اور جڈیجا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف انڈین ٹیم کےسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved