قومی ادارہ صحت کے مطابق 80 فیصد اہل پاکستانیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت پاکستان کا کہنا ہے کہ 80 فیصد اہل پاکستانیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔
Vaccine Update:
Alhamdolillah 80% of eligible Pakistani population stand fully vaccinated against COVID-19🇵🇰— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 5, 2022
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن سینٹر ز پیر تا جمعر ت اور ہفتہ صبح 10سے3بجے کھلے رہیں گے، جمعے کے روز ویکسی نیشن سینٹر ز صبح 10 تا دوپہر ایک بجے تک جبکہ پیر تا ہفتہ رات 8 بج کر 30 منٹ سے رات 12 بجے تک سینٹرز کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22994 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 155 میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ حکومت کی جانب سے شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی موت نہیں ہوئی، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔