عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ایران نے کیا

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

عراق کے سیکیورٹی حکام نے برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پرگذشتہ روز ہونے والا ڈرون حملہ ایرانی کی حمایت یافتہ ملیشیاء نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں استعمال کیا جانا والا ڈرون بھی ایرانی ساختہ ہی تھا۔ روئٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق کی سیکیورٹی کے اعلیٰ سطحی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ یہ معلومات انہیں فراہم کی گئی ہیں۔

عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد اس بڑے انکشاف پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاء کے ترجمان یا تہران کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی زون میں واقع وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو اتوارکوعلی الصبح بارود سے لدے ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا لیکن مصطفیٰ الکاظمی اس حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔انہوں نے اس حملے کے بعد ٹوئٹر پرایک بیان میں کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ رو بہ صحت اورہشاش بشاش ہیں اور انہوں نے ہرکسی سے عراق کے مفاد میں صبروتحمل برقراررکھنے کی اپیل بھی کی۔

اس کے ردعمل میں ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا عصائب اہل الحق نے اس واقعے کو ڈھونگ قرار دیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ ایران نواز ملیشیاءکو عراق کے پارلیمانی انتخابات پر سخت تحفظات ہیں اور وہ گذشتہ ماہ منعقدہونے والے ان انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved