کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ کی آج ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغانستان کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے خطے میں امن اور افغانستان میں انخلا آپریشن کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ  عالمی برادری کو افغانستان کو بحران اور انسانی المیے سے بچانے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دیرپا اور روایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved