کورونا کے وار تیز، مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد، مزید 2167 افراد وائرس کا شکار، 24 جاں بحق

20  ستمبر‬‮  2021

این سی او سی کی جانب سے شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2167 افراد کورونا وائرس کا شکار اور 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا کے 51438 ٹیسٹ کئے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اب تک 12 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جس میں سے 27246 افراد جاں بحق جبکہ 11 لاکھ 35 ہزار سے زائد صحتیاب ہوگئے۔ 4840 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکومت کےکورونا ویکسین کے اعدادوشمار کے مطابق 2 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد مکمل ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں جبکہ 5 کروڑ 49 لاکھ سے زائد افراد کو صرف دوسری ڈوز لگنا باقی ہے۔

کچھ روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے افراد سے اپیل کی تھی کہ کورونا کے اعدادوشمار پر ہمارے تجزئیے کے مطابق ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار ہونے کے خطرات دونوں ڈوز لگوانے والے افراد کی نسبت 3 گنا زیادہ ہو تے ہیں، اسلئے ایک ڈوز لگوانے والے افراد اپنی دوسری ڈوز لگوانا نہ بھولیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved