ایران کی جنگی مشقوں پر امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں، ایران کی امریکہ کو وارننگ

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایرانی افواج کی خلیج فارس میں جاری مشقوں کے دوران امریکی ڈرون طیاروں نےطے شدہ روٹ بل کر ایران کی سرحد  کے قریب پروازیں کی ہیں جس پر تہران نے امریکہ کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی بی کی رپورٹ مطابق ایرانی افواج اپنے معمول کی سالانہ جنگی مشقوں میں مصروف تھی کہ منگل کے روز امریکی ڈرون طیارے RQ-4 اور MQ-9 نے اپنا طے شدہ روٹ بدل کر ایرانی سرحد کی جانب پروازیں کیں، اس موقع پر ایران کی فضائی افواج نے امریکی طیاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت نوٹ کرتے ہوئے انہیں ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے وارننگ جاری کی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے ہماری وارننگ کے بعد اپنے روٹ میں واپس جاتے ہوئے ایران کی سرحد سے دور نکل گئے۔

ایرانی افواج کی یہ جنگی مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرق سے بحر ہند کے شمال اور بحیرہ احمر کے طویل علاقے تک پھیلی ہوئی تھیں، برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق تیل کی عالمی تجارت کا کم از کم پانچواں حصہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی آبی گزرگاہوں سے گزرتا ہے۔

یاد رہے کہ 2018ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی کے بعد خلیج فارس میں امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی حائل ہے، یہاں دونوں ممالک کی بحری اور فضائی افواج کے بھی آپس میں تنازعے ہوتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 29 نومبر 2021ء سے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیکن اس سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات پھر سے کشیدہ ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved