افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے افطاری بناتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راشد خان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کرکٹر کو کھانا بناتے دیکھا جا سکتا ہے، کرکٹر نے بتایا کہ وہ افطاری کے لیے ایک خاص ڈش بنا رہے ہیں جسے افغان چکن کا نام دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشد خان بڑی مہارت سے چکن کا سالن بنا رہے ہیں اور ویڈیو میں اُنہوں نے مداحوں کی آسانی کے لیے مکمل ترکیب بھی دکھائی۔
راشد خان نے ویڈیو انسٹاگرام کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کی جس پر دُنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
الشبہ نامی صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ میں اپنے لیے پوچھ رہی ہوں۔
Making Afghan chicken Curry for Aftari 😍😍 pic.twitter.com/ayUwKmL9KM
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) April 6, 2022
مقصود احمد بٹ نامی صارف نے راشد خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی شادی کرلو، اتنی محنت کیوں کر رہے ہو۔
Bhai shadi kar lu, kyon itni mehnat karty ho, king khan
— Maqsood Ahmed Butt (@maqsood752) April 6, 2022
ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ اگر آپ چکن کی بجائے بیف کا سالن بناتے تو مزید لذیذ ہوتا، مجھے امید ہے کہ اگلی بار آپ بیف کڑی بنانے کی کوشش کریں گے اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کریں گے۔
Making Afghan chicken Curry for Aftari 😍😍 pic.twitter.com/ayUwKmL9KM
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) April 6, 2022