زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں ہے، سرفراز نے اپنی اہلیہ کو کیوں ڈانٹا؟

7  اپریل‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ان کی اہلیہ خوش بخت کے ساتھ دئیے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بیوی پر غصہ کرنے کی وجہ بتارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد حال ہی میں اپنی بیوی سیدہ خوش بخت اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ ایک انتہائی دلچسپ واقعہ شیئر کیا جب انہوں نے اپنی بیوی کو اس وقت بہت بری طرح سے ڈانٹ دیا تھا جب خوش بخت نے انہیں کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

میزبان کے سوال پر خوش بخت نے بتایا کہ ہم دونوں کرکٹ پر بات نہیں کرتے کیونکہ نہ انہیں کو کرکٹ پر بات کرنا پسند ہے اور نہ مجھے، اسی موقع پر سرفراز نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ بیان کرتے ہوئے کہا، یہ شروع کا واقعہ ہے جب ہماری بات پکی ہوئی تھی میں ساؤتھ افریقا گیا ہوا تھا، میرا پہلا دورہ تھا وہاں ذرا باؤنسی وکٹ ہوتی ہیں اور ساؤتھ افریقا کی ٹیم بھی بہت ٹاپ کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved