نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی گئی، وزیر داخلہ

20  ستمبر‬‮  2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جتنی سکیورٹی فراہم کی گئی اتنی نیوزی لینڈ کی فورسز بھی نہیں ہیں۔ ہم نے آخری لمحات تک کوشش کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ سیریز نہ ہونے کی وجہ سے قوم کو دکھ اور افسوس ضرور ہے لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک دن آئے گا کہ دنیا کی ساری ٹیمیں یہاں پر کھیلنے کے لئے آئیں گی۔

اسلام آباد میں 500 سے زائد مدرسے، لیکن مسئلہ صرف ایک مولانا کو ہوتا ہے

دہرے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو 31 اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس عرصہ کے دوران وہ اپنا جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کینسل کرا لیں۔ اسلام آباد میں 500 سے زائد مدرسے ہیں، جن میں سے صرف ایک مدرسے کا مسئلہ ہوتا ہے، انتظامیہ انکے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اور معاملہ افہام وتفہم کرنے سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، قانون کو کمزور نہ سمجھا جائے۔ اسلام آباد میں بلاگر صحافی کے قتل کےحوالے سے پراپیگنڈا کیاجا رہا تھا اس کا قاتل اسلام آباد پولیس کی ریمانڈ میں ہے۔ 19 اور 20 صفر کو چہلم کے موقع پر صوبوں کی ضرورت کے مطابق پاک فوج، رینجرز اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی اور موبائل فون سروس ضرورت کے تحت بند رکھی جائے گی۔

افغانستان سے 16 ہزار افراد کا انخلا ہو چکا ہے جن میں 4 ہزار طورخم اور چمن بارڈر سے آئے ہیں۔ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

بھارت کےپاس صرف دو ہی خبریں ہیں ایک شیخ رشید اور دوسری طالبان

اپنے سیاچن کے دورے کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت کےپاس صرف دو ہی خبریں ہیں ایک شیخ رشید اور دوسری طالبان۔ میں نے سیاچن کا دورہ امن کے لئے کیا۔ ہمارے سارے بارڈر محفوظ ہیں۔

اپوزیشن انڈر 19 کی ٹیم ہے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد ہرکوئی دھاندلی کا روناروتا ہے، ہماری اپوزیشن انڈر19 کی ٹیم ہے، وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرےگی۔ حکومت صاف شفاف انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروائے گی۔ اپوزیشن آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لئے نکل چکی ہے، حکومت اپوزیشن کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ہمارے بیٹھے اور جو بھی مسائل ہیں بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved