مشکلات کے باوجود غریبوں کے لئے اسپتال کے دروازے بند نہیں ہوئے،وزیر اعظم

9  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات کے باوجود غریبوں کے لئے اسپتال کے دروازے بند نہیں ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتا ہے، ہر شہری مہنگے نجی اسپتال سے مفت علاج کراسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے، کینسر ایک موذی مرض ہے، جس کے مریض کو لمبے عرصے تک علاج کرانا پڑتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کینسر کا اسپتال ہمارے ملک کی ضرورت ہے، دل کے امراض کے بعد سب سے زیادہ اموات کینسر سے ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی اسٹیج پر کینسر کی تشخیص ہونے پر علاج ممکن ہے، کراچی کے کینسر اسپتال میں گنجائش دگنی ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستانی قوم فلاحی و خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی نے 63 ارب روپے شوکت خانم کو خیرات دی، جہاں 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved