سحری میں کونسی غذائیں نہیں کھانی چاہیے؟

10  اپریل‬‮  2022

ماہِ رمضان صحتمند غذا کھانے کا ایک بہت اچھا موقع ہے، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ سارا دن سستی محسوس نہ کریں تو اس کے لیے آپ کو سحری میں مناسب اور صحتمند کھانا کھانے کی ضرورت ہے۔

یہاں ہم آپ کو اُن کھانوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ کو سحری میں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ آپ صحت و تندرستی کے ساتھ ماہِ رمضان گُزار سکیں۔

تلے ہوئے کھانے:

ایسا کھانا جس میں روغن اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو، اس سے آپ کو پیاس زیادہ لگے گی اور پسینہ بھی زیادہ آئے گا جس سے آپ کا جسم پانی کی کمی محسوس کرنے لگے گا لہٰذا سحری کے وقت تلے ہوئے کھانے اور زیادہ تیل والی غذاؤں سے پرہیز کریں. ایسا کرنے سے آپ کو روزے کی حالت میں پیاس کم لگے گی اور آپ کا کولیسٹرول بھی نہیں بڑھے گا۔

ڈبّے والی ڈرنکس:

سحری میں ڈبے والے پھلوں کے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ پھلوں کے اُن جوس  میں مصنوعی شوگر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔بہتر ہے آپ سحری میں دہی، لسّی اور کسی مِلک شیک کا استعمال کریں۔

سفید آٹا:

سفید آٹے سے بنی ہوئی کوئی بھی چیز ہمارے معدے میں گیس کا باعث بن سکتی ہے لہذا پاستا، سفید روٹی اور ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جس میں سفید آٹا ہوتا ہے۔ اس کے بجائے آپ سحری میں لال آٹے اور دلیے کا استعمال کرسکتے ہیں، اس سے آپ کو گیس جیسے مسائل کی شکایت بھی نہیں ہوگی اور روزے کی حالت میں توانائی بھی ملے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved