کسی کھلاڑی کوشکست کا خوف نہیں، رمیز راجہ

10  ‬‮نومبر‬‮  2021

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکسی کھلاڑی کوشکست کا خوف نہیں ہے اور ہمیں ایسی کرکٹ ہی  ہمیں کھیلنی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کوشکست کا خوف نہیں اور ایسی کرکٹ ہی  ہمیں کھیلنی ہے، کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ،بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اورعاجزی کی وجہ سے ٹیم میں تسلسل آیا۔

بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے شکست دی، افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز سے نبرد آزما ہوکر کامیابی سمیٹی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے،کسی کھلاڑی کو شکست کے خوف نہیں اور اسی برانڈ کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved