پاکستان کرکٹ بورڈپی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں چار ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق اچھی بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی میٹنگ میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کے آئیڈیے کو خوش آمدید کہا گیا اور اس پر بحث ہوئی جبکہ اس آئیڈیا کو کھیل میں دلچسپی کی پروموشن سے متعلق دیکھا گیا ہے۔
Great discussion regarding 4 Nations series today at the ICC meet. As a concept it was welcomed and debated upon and seen as promoting the interest of the game. Fingers crossed 🤞 More when I am back at the office tomorrow.
— Ramiz Raja (@iramizraja) April 10, 2022
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے متعلق آئی سی سی سے مزید بات ہوگی۔
اس سے قبل رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق ابھی بیان نہیں دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی قرار دی جا رہی ہیں، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔