ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔
دو روز آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے دو قابل اعتماد کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کیلئے نہیں آئے۔
پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ دونوں کھلاڑیوں کا کل صبح پھر چیک اپ کیا جائے گا۔
دوسری جانب سابق کپتان سرفراز احمد پریکٹس سیشن کے دوران بھر پور بیٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے، اگر شعیب ملک اور رضوان سیمی فائنل نہ کھیل سکے تو سرفراز احمد اور حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔