بھارت میں شدید بارشیں، 16 افراد ہلاک

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں شدید طوفانی بارشوں نے نظام زندگی معطل کردیا،مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ تامل ناڈو میں اسکول اور کالجز سمیت ٹرین سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں مدد کریں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چنئی میں مسلسل بارش پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ ریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کانگریس کارکنوں سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید درمیانی اور ہلکے درجے کی بارشوں کو امکان ہے جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved