پاکستان کی سلامتی کیلئے طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

20  ستمبر‬‮  2021

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ قومی مفادات کا تحفظ کر سکیں۔ پاکستان کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان میں قیام امن کیلئےعالمی برادری کے کردار پر زور دیتا آیا ہے۔ طالبان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک میں کاروائی کیلئے افغانستان سے کسی گروہ کو کاروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمیں طالبان کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے۔
افغانستان کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود 90 فیصد کام مکمل کر لیا، مستقبل قریب میں اس مکمل طور پر محفوظ بنا دیں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا اور بھارتی صحافیوں نے پنج شیر کی لڑائی میں پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔ انڈیا میڈیا کی رپورٹنگ نے خودبتا دیا کہ انکا میڈیا جعلی خبروں اور منت گھڑت کہانیوں کی بنیاد پر پروان چڑھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved