افغانستان سے روزانہ پانچ ہزار تک مہاجرین سرحد پار کر کے ہمسایہ ملک ایران میں داخل ہو رہے ہیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امدادی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یومیہ 5 ہزار افغان مہاجرین ہمسایہ ملک ایران میں داخل ہو رہے ہیں، جو پہلے سے ہی 36 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی امدادی ادارےناروے مہاجر کونسل نے کہا ہے کہ ایران میں پہلے ہی 30 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین نے پناہ لے رکھی ہے، اضافی پناہ گزینوں کے داخلے سے ایران پر بوجھ بڑھ جائے گا۔ ناروے کی پناہ گزینوں کی کونسل نے ایران کے لیے مزید بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے جو سخت امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان لیوا سردی سے پہلے افغانستان کے اندر اور ایران جیسے پڑوسی ممالک میں فوری طور پر امداد کی فراہمی ہونی چاہیے۔مزید کہا گیا کہ طالبان کی حکومت کے بعد سے کم از کم 3 لاکھ افغان باشندے ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔کونسل کے سیکریٹری کہ اب بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے پڑوسیوں کی مدد کے لیے قدم بڑھانا چاہیے اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ذمہ داری کا اشتراک کرنا چاہیے۔
پانچ ہزار افغان مہاجرین روزانہ ایران میں داخل ہو رہے ہیں
11
نومبر 2021