مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق نوجوان کوکلگام کے علاقے میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ ۔ بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کے بہانےنہتے کشمیریوں کوہراساں کررہے ہیں۔ کلگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا گیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے اکتوبرمیں بائیس کشمیریوں کوشہیدکیا ۔ان میں زیرحراست بارہ کشمیری بھی شامل ہیں۔ایک ہزارسے زائد کشمیریوں کوگرفتاراورچھ گھروں کوتباہ کردیا۔
دوسری جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کر دیے۔ بھارت کی پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ترجمان نے بتایا تقریباً ڈھائی ہزار فوجی وادی میں پہنچ چکے ہیں اور انہیں پوری وادی کشمیر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
11
نومبر 2021