ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے 19اوورز میں مکمل کر لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز مستحکم انداز میں کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

بابراعظم 39 رنز بنانے کےبعد آؤٹ ہوئے تاہم محمد رضوان نے ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی وہ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخرزمان نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 ، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آؤٹ میچز جیتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved