امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ورچوئل میٹنگ کریں گے

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سوموار کے روز بائیڈن چینی صدر شی چنگ پنگ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تائیوان، تجارت اور انسانی حقوق کے معاملات کو لیکر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران طے ہونے والی اس میٹنگ کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن نےچینی صدر سے بالمشافہ ملاقات چاہتے تھے لیکن چینی صدر نے پچھلے 2 سال میں کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کیا۔ امریکی صدر کے انتخاب کے بعد بائیڈن کی چینی صدر سے یہ پہلی ورچوئل میٹنگ ہو گی، اس سے قبل وہ چینی صدر سے ستمبر 2021ء میں ٹیلیفونک گفتگو کرچکے ہیں جس کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے کا تھا۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ورچوئل اجلاس کے باعث دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ امریکہ میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت اور تعاون کیلئے تیار ہے تاکہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے تعلقات درست سمت پر آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ امریکہ چین کے خلاف جارحانہ بیانات کے ساتھ ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی بھی جاری رکھے ہوئے ہے، دونوں ممالک کے صدور کی آئندہ ہفتے ہونے والی میٹنگ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام کی میٹنگ میں طے کی گئی۔ امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جیک سویلین اور چین کے سفارتکار یانگ جیچی کی  گذشتہ مہینےسوئٹزرلینڈ میں ملاقات ہوئی جس میں رواں برس کے اختتام سے قبل دونوں ممالک کے صدور کی ورچوئل میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved