پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد ریکارڈ

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید9افراد انتقال کرگئے، اور  391 نئے کیسز  بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 38 ہزار  524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 391 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 9 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 322 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved