جرمنی میں فٹبال میچ مسلم فٹبالر کے روزہ کھولنے کی وجہ سے ےرکوادیا گیا

14  اپریل‬‮  2022

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے دوران ایک حیرت انگیز لمحہ دیکھنے میں آیا جب ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو میچ رکوا کر روزہ افطار کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینزکے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو مختصر دورانیے کے لیے روزہ افطار کرنے کی اجازت دی۔

یہ واقعہ میچ کے 64 ویں منٹ کے قریب پیش آیا، ریفری کے حسن سلوک کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ ریفری کے اس فیصلے کی ویڈیو کو 99000سے زیادہ لائکس اور 16,000 ری ٹویٹس ملے ہیں۔

دوسری جانب جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن لٹز مائیکل فرہلیچ نے ریمارکس دیے کہ ریفریز کو کھیل کے وسط میں کھیل روکنے کے حوالے سے کوئی عمومی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ریفری کی انفرادی ذمہ داری ہے اگر وہ کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے ایک چھوٹا وقفہ لینا چاہتے ہیں۔

روزہ افطار کرنے کی اجازت دیدی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں

About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved