زمین پر زندگی پہلی بار 3 ارب 75 کروڑ سال قبل نمودار ہوئی، تحقیق

15  اپریل‬‮  2022

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین پر زندگی پہلی بار 3 ارب 75 کروڑ سال قبل نمودار ہوئی تھی۔ یہ عرصہ گزشتہ سوچے جانے والے عرصے سے 30 کروڑ سال پہلے کا ہے۔

یہ انکشافات کینیڈا کے صوبے کیوبیک سے حاصل ہونے والی مٹھی کے برابر چٹان کے تجزیے پر مبنی ہیں۔ یہ چٹان اندازاً 3 ارب 75 کروڑ سال سے 4 ارب 28 کروڑ سال پُرانی ہے۔محققین کو پہلے چٹان میں باریک دھاریاں، گمڑے اور نالیاں دریافت ہوئیں تھیں، جو بظاہر بیکٹریا نے بنائے تھے۔البتہ، تمام سائنس دان اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ ان کا تعلق حیاتیاتی مرکز سے ہے۔

اب مزید تجزیے کے بعد یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی ٹیم نے چٹان کے اندار مزید بڑا اور پیچیدہ سانچہ دریافت کیا جو ایک تنے اور اس سے مساوی ایک جانب کئی شاخیں ہیں جو تقریباً ایک سینٹی میٹر لمبی ہیں۔محققین نے نالیوں اور دھاریوں کے ساتھ سیکڑوں جزوی دائرے بھی دریافت کیے۔محققین کا کہنا ہے کہ کچھ سانچے ممکنہ طورپر کیمیکل ری ایکشن سے بن سکتے تھے، یہ درخت کے جیسا تنا جس کے مساوی شاخیں تھیں ان کاممکنہ طور پر حیاتیاتی مرکز سے تعلق تھا۔ایسا اس وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ کیمسٹری کے تحت بننےوالا ایسا کوئی بھی سانچہ دریافت نہیں ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved