ملالہ نے نکاح کے بعد شادی کے متعلق متنازع بیان کی وضاحت کر دی

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی شخصیت  ملالہ  یوسفزئی نے برطانوی جریدے کو انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے کو انٹرویو میں  ملالہ یوسف زئی نے ماضی میں شادی سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا تھا کہ وہ شادی کو غلط سمجھتی ہیں بلکہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ فوری طور پر ان کا نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ نہیں۔ اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ والدین کی جانب سے سمجھائے جانے اور عصر ملک سے ملنے اور ان سے تعلقات پر بات کرنے سے ان کے خیالات تبدیل ہوئے۔ملالہ یوسف زئی نے لکھا کہ ان کے سرپرستوں، والدین، قریبی ساتھیوں اور عصر ملک نے شادی سے متعلق ان کی سوچ بدلی اور انہوں نے اس بات پر غور کیا کہ اگر ہم سفر اچھا ملے تو شادی برابری، مساوات، انصاف اور اقدار کو بڑھانے کا ذریعہ بھی ہو سکتی ہے۔

تاہم اب ملالہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شوہر عصر ملک کے روپ میں ایک بہترین دوست اور ساتھی ملا ہے۔ ملالہ نے ماضی میں نکاح سے متعلق دیے گئے بیان پر کہا کہ وہ بیان ایسی خواتین کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا تھا جنہیں شادی کے بعد اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ ایسی کئی لڑکیوں کے ساتھ  پلی پڑھی ہیں جن کی شادیاں کم عمری میں ہوئیں اور وہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ نہیں کرپائیں۔

خیال رہے کہ ملالہ کے شوہر  عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved